نئی دہلی 16/ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے بینک اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی حد بڑھائے جانے کا اعلان کیا ہے. اب بچت اکاؤنٹ (ایس بی اکائونٹ )سے روزانہ 10،000 روپے نکالے جا سکتے ہیں. فی الحال یہ حد 4،500 روپے تھی.
کرنٹ اکاؤنٹ کے لئے ہفتے میں رقم نکالنے کی حدبھی اب 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دی گئی ہے. 8 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نوٹ بندي کا اعلان کئے جانے کے بعد بینک اکاؤنٹس سے رقم کی نکاسی محدود کر دی گئی تھی.
نوٹ بندي کے بعد اے ٹی ایم سے صرف 2000 روپے روزانہ نکالنے کی اجازت تھی، جسے بعد میں بڑھا کرپہلے 2500 روپے کردی گئی پھر یکم جنوری سے یہ حد بڑھا کر 4500 روزانہ کر دی گئی تھی.
اس ماہ کے آغاز میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا تھا کہ مارکیٹ کی صورت حال کا اندازہ کرنے کے بعد ریزرو بینک کیش نکالنے پر لگی پابندیوں کو ہٹا لے گا.
خیال رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے نوٹ بندي کے اعلان کے بعد 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کو بینکوں میں جمع کرنے اور نئے نوٹوں میں تبدیل کرنے کی 50 دن کی میعاد 30 دسمبر کو مکمل ہو چکی ہے۔